ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ:موبائیل پر اے ٹی ایم نمبر لے کر بڑی رقم لوٹ لی گئی :آنگن واڑی کارکن نے درج کی شکایت

منڈگوڈ:موبائیل پر اے ٹی ایم نمبر لے کر بڑی رقم لوٹ لی گئی :آنگن واڑی کارکن نے درج کی شکایت

Sat, 26 Aug 2017 21:27:44    S.O. News Service

منڈگوڈ:26/اگست (ایس اؤنیوز)موبائیل کے ذریعے لوگوں کو مختلف بہانوں سے دھوکہ دینے کے واقعات کا سلسلہ جارہی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ منڈگوڈ میں پیش آیا ہے۔ بینک مینجر کی شناخت کے طورپر موبائیل سے ایک آنگن واڑی ملازمہ سے اے ٹی ایم نمبر لے کر اکاؤنٹ سے بڑی رقم لوٹنے کا واقعہ تعلقہ کے بنواسی پولس تھانہ حدود میں پیش آیاہے۔

بنواسی کے اجّرینی کی مکین آنگن واڑی کارکن سمچترا کماری گوڈا نے بنواسی پولس تھانے میں شکایت درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے موبائیل فون پر کسی نے رابطہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو سرسی برانچ کے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا برانچ مینجر بتاکر ان سے اے ٹی ایم کا نمبر لیا اور سمچیترا کے اکاؤنٹ سے قریب /-49،999روپئے لوٹ کر دھوکہ دینے کی بات کہی گئی ہے۔


Share: